وزیر آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دے دی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم نے جے آئی ٹی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، عمران خان بھی گولیوں کے ذرات لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
پنجاب حکومت نے وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم پنجاب نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 5 پولیس افسران کو شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، ڈی آئی جی سید خرم علی اور احسان اللہ چوہان، ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار اور ایس پی آر او نصیب اللہ خان جے آئی ٹی کے دیگر ممبران ہیں۔
جے آئی ٹی کو چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کے وزیر آباد کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/HC1cwOl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment