ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 6 December 2022

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلئے وفاقی پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی صدر اور ایس ایچ او شامل ہوں گے جبکہ حساس ادارے کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا، جس میں تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں پولیس کی مدعیت میں صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں 3 ملزمان وقار احمد، خرم احمد اور طارق وصی کو نامزد کیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6vf7blN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();