شہزادہ چارلس کو انڈہ مارنے کے شبے میں نوجوان گرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 6 December 2022

شہزادہ چارلس کو انڈہ مارنے کے شبے میں نوجوان گرفتار

لندن: پولیس نے برطانوی شہزادہ چارلس سوئم کی جانب انڈہ پھینکنے کے شبے میں نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شہزادہ چارلس کی جانب انڈہ پھینکنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ لندن میں لوٹن کا دورہ کر رہے تھے۔

ترجمان پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ 20 سالہ نوجوان کو لوٹن کے سینٹ جارج اسکوائر سے گرفتار کرلیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 9 نومبر کو شہزادہ چارلس اور اہلیہ مشرقی انگلینڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں ان پر 4 انڈے پھینکے گئے تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر 23 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ESFILHw

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();