وفاق میں حکمران اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنےکی تیاریاں شروع کردیں۔
وفاق میں حکمران اتحاد نے مرزا محمدآفریدی کو سیاسی دغابازی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنےکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
مرزا محمد آفریدی کی ن لیگ چھوڑے بغیر پی ٹی آئی میں شمولیت کو بنیاد بنایا جائے گا، جب کہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمدآفریدی نے آذاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن جیت کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم پھر انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے لڑا اور اس وقت کی حکمران جماعت کی حمایت سے کامیاب ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مرزا آفریدی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں تاحال جمع نہیں کرایا، اس لئے ان کے خلاف نااہلی ریفرنس میں پارٹی چھوڑے بغیر دوسری جماعت سے الیکشن لڑنے کو ہی جواز بنایا جائےگا۔
اتحادی جماعتوں نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tEysUNI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment