آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کس نے کتنی نشستیں حاصل کیں؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 9 December 2022

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کس نے کتنی نشستیں حاصل کیں؟

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل اختتام پذیر ہوگئے۔

پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں کل 696 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ حکمراں جماعت تحریک انصاف نے197سیٹیں حاصل کیں جبکہ اپوزیشن اتحاد 323 نشستیں لے اڑا۔ آزاد امیدواروں کو 118 نشستیں ملیں۔

دوسرے مرحلے میں کل 862 نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کا میدان سجا۔ حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے حصےمیں 259 سیٹیں آئیں جبکہ اپوزیشن اتحاد نے 268 نشستوں کو اپنے نام کرلیا۔ آزاد امیدوار 263 سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ آزادکشمیر کی حکمراں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے 1083 نشستوں میں سے 373سیٹیں جیت لیں۔ اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کو ملیں 371 سیٹیں ۔۔۔ جبکہ آزاد امیدواروں نے 316 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 2ہزار641نشستوں پر الیکشن ہوئے۔ نتائج کے مطابق پارٹی پوزیشن دیکھی جائے تو تینوں مراحل میں سب سے زیادہ سیٹیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اپوزیشن اتحاد کو ملیں جن کی تعداد 957بنتی ہے۔ تحریک انصاف نے 829سیٹیں جیتیں، آزاد امیدواروں نے 697 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dwCm7JL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();