وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستانی عوام اور افواج کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیئے، پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔
نیویارک میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستانی عوام اور افواج کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ثبوت موجود ہیں، جو اقوام متحدہ کو فراہم کردیئے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ساںحہ اے پی ایس کی ذمہ داری نام نہاد کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی، ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، تحریک طالبان پاکستان کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کئے گئے، پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ساںحہ اے پی ایس کی ذمہ داری نام نہاد کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی، ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، تحریک طالبان پاکستان کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کئے گئے، پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔
وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرمی پبلک اسکول حملے میں 132 بچے اور 8 اساتذہ و عملہ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے، یہ دہشت گردانہ حملہ خاصا گھناؤنا تھا کیونکہ دہشت گردوں کا واضح مقصد بچوں کو مارنا تھا، اس لحاظ سے یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا جس کا مقصد پاکستانی عوام کے حوصلے کو شدید دھچکا پہنچانا تھا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کے قتل عام کے صدمے نے پاکستانی قوم کو ہماری سرزمین سے تمام دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے متحرک کیا، ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی، 80 ہزار شہری اور فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے اور معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی اور کچھ دوسرے دہشت گرد گروہوں کو سرحد پار سے ’’محفوظ پناہ گاہیں‘‘ ملی ہیں، جہاں سے پاکستان کے فوجی اور شہری اہداف کے خلاف وقتاً فوقتاً اور اس سے بھی زیادہ حملے کئے جاتے رہے ہیں، ہمیں تشویش ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ہمارے منتشر ہونے اور انضمام کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے، اس نے پاکستان کے خلاف ’’جنگ‘‘ کا اعلان کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اپنے دہشت گردانہ اقدامات کو چھپانے کیلئے ہندوستان دہشت گردی کے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے، سلامتی کونسل میں بھارت کی دو سالہ رکنیت کے دوران یہ بھارتی مہم تیز ہوگئی تھی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں بھی رکاوٹ ڈالی اور ایف اے ٹی ایف کو بدنام کرنے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/s7JScja
via IFTTT
No comments:
Post a Comment