دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 31 January 2023

دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں میں بیرون ملک کیپسول کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں۔

اے این ایف کے مطابق دوحہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے بھی 52 چرس، اور 31 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، دونوں واقعات میں اسمگلنگ میں ملوث مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ پشاور ایئر پورٹ پر بھی ایک مشترکہ کارروائی میں اے این ایف اور اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر سے 70 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک شخص سے 510 گرام چرس برآمد کر لی ہے، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات طلبہ کو فروخت کرتا تھا۔

لاہور ایمپریس روڈ پر کوریئر آفس میں ناروے سے بھیجے گئے ایک پارسل سے 31 گرام ویڈ برآمد ہو گئی، برآمد شدہ ویڈ ٹافیوں کے پیکٹ میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ExXc5Zh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();