زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والا شوہر گرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 20 January 2023

زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والا شوہر گرفتار

اٹک کے علاقے سرحدی کالونی میں شوہر نے بینک کا قرضہ معاف کرانے کیلئے زندہ بیوی کو مردہ قرار دے دیا۔ شوہر کے کارنامہ منظر عام پر آیا تو اہلیہ بھی حیران رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35 ہزار روپے قرض لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اہلیہ کی موت کو سچ ثابت کرنے اور قرض کی رقم معاف کرانے کيلئے جعلی ڈتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا، تاہم یونین کونسل نے تصدیق پر ڈتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم فہیم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں تھانا گھیپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کیا تو شوہر کے کارنامے پر بیوی بھی حیران رہ گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Q6OBKo8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();