
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں یوسف خان اور خضر اللہ شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ناظم آباد دو نمبر میں شادی میں نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس میں پسٹل اور کلاشنکوف کا آزادانہ استعمال کیا گیا تھا۔
وائرل فوٹیجز میں منچلوں کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا، تقریب میں دونوں نوجوان آپس میں فائرنگ کا مقابلہ کرتے رہے اور رہائشی علاقہ شدید فائرنگ سے گونجتا رہا جبکہ علاقہ مکین خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے تھے۔
قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے افراد کو اسلحے اور لائسنس کے ساتھ تھانے بلوایا ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی: دلہے کے سر پر اسلحہ رکھ کر ہوائی فائرنگ کرنے والا دوست گرفتار
واضح رہے کہ 21 جنوری کو بھی اورنگی ٹاؤن کے میں نوجوانوں کی جانب سے دلہے کے سر پر اسلحہ رکھ کر فائرنگ کی گئی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UfcvqRZ
No comments:
Post a Comment