سندھ پولیس میں حالیہ بھرتی ہونے والوں کے ڈومیسائل چیک کرنے کا فیصلہ - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 6 February 2023

سندھ پولیس میں حالیہ بھرتی ہونے والوں کے ڈومیسائل چیک کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے پولیس میں حالیہ بھرتی ہونے والوں کے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والوں کے ڈومیسائل چیک کیےجائیں، کہا یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کے لئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے انسپکٹرجنرل سندھ پولیس کو نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے چیک کرانے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ریزرو پولیس، سندھ ہاﺅس کی سیکیورٹی دے گی جبکہ مشتعل ہجوم پر قابو پانے کے لئے ریپڈ ریسپانس فورس کا دائرہ کار بڑھاکر کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ تشکیل دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پشاور بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

پرائیوٹ نرسنگ کالجز میں داخلہ کیلئے ایف ایس سی 50 فیصد مارکس کی قابلیت رکھی گئی، خواتین کا 15 فیصد، اقلیتوں اور معذوروں کا 5،5 فیصد کوٹہ ہوگا۔ سندھ کے امیدواروں کوترجیح پر داخلہ دیا جائے گا۔ بچ جانے والی سیٹوں پر پورے ملک سے اوپن میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1x5hDX0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();