کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 8 February 2023

کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

پشاور ( Peshawar ) سے کراچی ( Karachi ) آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین آج بروز جمعرات 9 فروری کو بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں کوٹری اسٹیشن کے قریب الگ ہوگئی تھیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی، مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے سبب حیدر آباد سے کراچی کی آمدوروفت معطل ہوگئی، ٹرینوں کو حیدر آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Znj13ec
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();