سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے اسحاق ڈار سے کوئی ناراضی نہیں۔ اسحاق ڈار نے ان کی پالیسیز اور صلاحیتوں پرسوال اٹھائےتھے، ان کا جواب دے رہا ہوں۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کے نون لیگ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نےکہاوہ نون لیگ چھوڑیں گے تو گھر جائیں گے، شاہدخاقان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوکت ترین اگر فروری میں آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ توڑتے تو حالات قابو میں رہتے۔ عمران خان دورحکومت میں ڈالر روک کر رکھنا غلطی تھی اس لئے ڈالر کی قیمت آج بلندترین سطح پر ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/N3tcuhS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment