وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 7 February 2023

وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے وندر میں دو مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز کے خفیہ خانوں سے برآمد غیر ملکی سامان میں مضرصحت چھالیہ، غیر ملکی کپٹرا، گاڑیوں کے اسپئیر پاٹس، ٹائر اور غیر ملکی سگریٹ شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق برآمد سامان میں غیر ملکی ٹائلز، کراکری اور شٹرنگ کا سامان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کروڑ روپے سے زائد ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KR9Vvx4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();