اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ مختلف عدالتوں میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے لاہور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا قافلہ صفدرآباد کراس کرکے سکھیکی پہنچ گیا، وہ اسلام آباد میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور سیکیورٹی اسٹاف کی گاڑیاں جائیں گی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی کی کوئی اطلاع نہیں، عدالتی احکامات کی روشنی میں سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلے جیسا طرزعمل اپنایا تو بلا تفریق قانون حرکت میں آئے گا۔
خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی پر کے تھانہ رمنا، بھارہ کہو اور اسلام آبادہائیکورٹ میں کیسز ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر انسداد دہشتگردی کے تحت تھانہ رمنا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے معاملے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں طرف سے گھیرا اور اس کے شیشے بھی توڑے۔ سرکاری گاڑیوں اور پولیس ملازمین کی موٹر سائیکلیوں کو آگ لگائی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/H7yZRb8
No comments:
Post a Comment