چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں عوام کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ جمشید کوارٹر میں درج مقدمے میں حسان نیازی کے دیگر ساتھیوں کو بھی نامزد کردیا گیا ہے۔
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو عدالت سے ریلیف مل گیا
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتدائی بیان میں بتایا کہ حسان نیازکی جانب سے سوشل میڈیا پرویڈیو میں عوام کو بغاوت پراکسایا گیا۔ حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کرکے دھمکایا۔
حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے پی ٹی آئی رہنماء اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا، پنجاب حکومت نے حسان نیازی کی حوالگی کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔
ضمانت کے بعد کوئٹہ پولیس نے حسان نیازی کو دوبارہ گرفتار کرلیا
حسان نیازی کیخلاف تھانہ ریس کورس میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا، انہیں اسلام آباد اور کوئٹہ کی عدالتوں سے ضمانتیں مل چک ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hmOvWNT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment