ہائی رسک ختم، ’پاکستان اور یورپی اداروں میں مالی لین دین آسان‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 29 March 2023

ہائی رسک ختم، ’پاکستان اور یورپی اداروں میں مالی لین دین آسان‘

دفترخارجہ نے پاکستان کو ہائی رسک فہرست سے نکالنے کے یورپی یونین کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فہرست سے نکالنےکا فیصلہ پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فہرست سے نکالے جانے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے درمیان مالی لین دین میں آسانی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے لیے اس ترقی کو آگے بڑھانے اور شراکت دار ممالک کے ساتھ AML/CFT حکومتوں کی اپ گریڈیشن میں اپنا تجربہ شیئر کرنے کا منتظر ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا جس کے بعد پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹرکی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام اور دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی کرتی ہے-

وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TfkVwZA

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();