سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدرات اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سینیٹ میں پیش کریں گے۔
اجلاس میں وزیر دفاع نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل میں پیش کریں گے جبکہ میری ٹائم زون اور پیر روشن شاہ انسٹی ٹیوٹ میران شاہ کے قیام کے بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023ء قومی اسمبلی سے منظور
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔
بحران کی صورتحال میں عدالتی اصلاحات قانون لانا مناسب نہیں،صدر مملکت
قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی شق وار منظوری لی گئی، بل 2023 پر رائے شماری کی تحریک منظور کی گئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/qzWbw8s
via IFTTT
No comments:
Post a Comment