اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائےگا۔ سیکیورٹی کا پلان بھی دے دیا۔
عدالتی احکامات کی روشنی میں صرف متعلقہ افراد کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیکیورٹی انتظامات کی فیلڈ نگرانی ایس ایس پی یاسر آفریدی کے حوالے کر دی گئی جبکہ پی ٹی آئی کے جانب سے رابطہ کاری عامر کیانی کے سپرد کی گئی ہے۔
محکمہ انسدادی دہشت گردی نے عمران خان کو طلب کرلیا
ملک جمیل ظفر پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان عامر کیانی کے توسط سے رابطہ کاری کے فرائض سر انجام دیں گے۔۔۔ مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں قائم کردیا گیا ہے۔ عامر کیانی کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کرے گی اور عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کوداخلے کی اجازت دی جائےگی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی کا طرزعمل اپنایا گیا تو پولیس بلا تفریق قانونی طریقے بروئے کارلائے گی اور قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پرعمل میں لائی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/qWAHZRo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment