یہودی آبادکاروں کی ریلی، فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 10 April 2023

یہودی آبادکاروں کی ریلی، فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی ریلی کے دوران جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔

مقبوضہ شہر نابلس کے قریب ایک غیر قانونی چوکی کی طرف آباد کاروں کے مارچ نے مغربی کنارے میں اشتعال کو مزید ہوا دی ہے۔

حکومتی وزرا کی سرپرستی میں ہونے والے مظاہروں کے دوران فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کی اس دوران صہیونی فورسز نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔

اسرائیلی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی اور براہ راست گولیاں چلائیں جس سے 15 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ محمد فیاض بلہان نامی نوجوان کو سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں ماری گئیں۔

شہید کی خالہ میسون نے کہا کہ انہوں نے سر میں گولی ماری ہمارے لوگوں کا کیا ہونے والا ہے؟ ہمارا کیا بنے گا؟

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جیریکو کے عقبات جبر پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی جس پر اسرائیلیوں کے خلاف حملوں کا شبہ تھا، اور اس کی فورسز نے مشتبہ افراد کی طرف سے فائرنگ کا جواب دیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://urdu.arynews.tv/israeli-army-kills-palestinian-settlers-march-to-illegal-outpost/

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();