ایکٹ باہرپھینکنےپر“فری فورآل“والی پوزیشن ہوگی،راناثنااللہ - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 5 April 2023

ایکٹ باہرپھینکنےپر“فری فورآل“والی پوزیشن ہوگی،راناثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا سپریم کورٹ نے خود الیکشن آگے کروانےہیں، سپریم کورٹ کے پاس کون سی طاقت ہے کہ الیکشن کروائے، پارلیمان نے ایکٹ پاس کیا، سپریم کورٹ کواسے باہرپھینکنےکااختیارنہیں،ایکٹ باہرپھینکیں گے توکچھ بھی ہوسکتاہے،پھرہم بھی جوچاہیں کرسکتےہیں،ایکٹ باہرپھینکنےپر“فری فورآل“والی پوزیشن ہوگی۔

سماء کے پروگرام ”ریڈلائن ود طلعت“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امید ہےکہ پارلیمنٹ سمیت تمام آئینی ادارے اپنی حدود میں رہیں گے،ہماری ججزصاحبان سے ذاتی دشمنی نہیں ہے،امیدہےوہ بھی ذات کامسئلہ نہیں بنائیں گے،3رکنی بینچ فل بینچ میں تبدیل ہوجاتاتو اس کا فیصلہ قبول کرتے،ہماری اپیل کےحق پرلارجر بینچ بنے گاتو اس کافیصلہ قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا 3رکنی بینچ کا فیصلہ آئینی وقانونی طورپردرست نہیں،غیرقانونی ہے، الیکشن کیس میں چارتین کا فیصلہ ہماری اختراع نہیں،بینچ 9سے7ہوا تو7ججزنےباقاعدہ فیصلہ دیا،پہلےمختصر اوربعد میں تفصیلی فیصلہ جاری کیاگیا،چارتین کی اکثریت کی جانب سےفیصلےکومسترد کیاگیا،ہوسکتا ہے کہ لارجربینچ بنےتو3رکنی بینچ کافیصلہ پاؤں تلےرونددے،اوریقین ہےایساہوسکتاہے۔

وزیر داخلہ نے کا کہنا تھا،ہم نے کہاتھاکہ ملک کوڈیفالٹ سے بچائیں گےاورتادم پروگرام بچایاہواہے،ملک کو معاشی بحران سے بھی نکالیں گے،آئی ایم ایف معاہدہ جس نے کیا ہےان کوقصوروارٹھہرایاجائے،ان کاگناہ ہمیں سرنہ لائیں،فتنےکےہوتے ہوئے ملک ڈیفالٹ کرجاتا،آج قائم ہے،جدوجہد میں شارٹ ٹرم پلاننگ نہیں ہوتی،74سالوں میں آمروں کوآئین میں ترمیم کےاختیارات دیےگئے،منتخب وزیراعظم کونااہل کیاگیا اورآمروں کودوام بخشاگیا۔

وفاقی وزیر نے کہاالیکشن کمیشن کےپاس اختیارنہیں کہ چار،تین اورتین دوکا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کے ماننےسے معاملہ حکومت پرنہیں ڈالاجاسکتا، الیکشن کمیشن نے بلااختیارانتخابات کا شیڈول جاری کیا، لہذاالیکشن کمیشن سےلڑائی نہیں کریں گے،اپنےمؤقف پرقائم رہیں گے،اورقانونی لڑائی لڑکرمعاملےکومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ ہماری سیاسی رائےہےالیکشن ایک ہی دن ہونےچاہئیں،دوصوبوں کےالیکشن نہیں ہونےچاہیےتھے،اب تو ایک صوبہ کےہورہےہیں،پنجاب میں الیکشن ہوگیاتوباقی تینوں صوبوں سےالیکشن چوری ہوجائےگا۔

انہوں نے کہاایک آدمی نےتکبر،انااورجھوٹی ضد کی خاطراسمبلیاں توڑی ہیں،ہم چاہتےہیں اس شخص کو پریمیم نہ دیاجائے،ہماری بات مان لی جاتی تواسےتقدیرکافیصلہ سمجھ کرمان لیتے،لیکن فل کورٹ کاصرف ہم نےنہیں تمام بارزکی قیادت نےبھی مطالبہ کیا، حکومت اوربارزکی قیادت کامطالبہ نہیں ماناگیا،ہم اپیل میں جائیں گے،فل یالارجربینچ کےذریعےاپنامقدمہ لڑیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا سیاسی جماعتوں کےوکلاء6روزتک بینچ کےسامنےسرجھکائے کھڑے رہے، بینچ نےسیاسی جماعتوں کےوکلاء کوسننےسےانکارکردیا،سپریم کورٹ پارلیمنٹ کااختیارتسلیم نہ کرےتوکیاپارلیمنٹ جواب نہیں دیگی؟کیاسپریم کورٹ نےخود الیکشن آگےکروانےہیں؟سپریم کورٹ کےپاس الیکشن کروانےکی کون سی طاقت ہے؟امیدکرنی چاہیےتمام آئینی ادارےاپنی حدود میں رہیں گے۔

راناثنااللہ نے کہاجج صاحبان سےذاتی دشمنی نہیں،امیدہےذاتی مسئلہ نہیں بنائیں گے،سپریم کورٹ کےپاس پارلیمان کاپاس کردہ ایکٹ باہرپھینکنےکااختیارنہیں،ایکٹ باہرپھینکنےپرکچھ بھی ہوسکتاہے،پھرجو ہوسکا کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jTKlUXD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();