شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ہمشکل خاتون سامنے آگئی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 5 April 2023

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ہمشکل خاتون سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ہمشکل خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت سے مشابہ خاتون کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام مہک اروڑا ہے اور وہ ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹر ہیں۔

مہک اروڑا نے سوشل میڈیا پر میرا راجپوت کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے میرا راجپوت سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے ایک پیروڈی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کا ہیئر اسٹائل بھی ایک جیسا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میرا راجپوت اور مہک اروڑا میں اس قدر مشابہت ہے کہ دیکھنے میں دونوں جڑواں بہنیں لگتی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پتا نہیں کیوں لوگ آپ پر تنقید کررہے ہیں آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں اور میرا راجپوت سے کافی ملتی ہیں۔‘

کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں لگا کہ آپ میرا راجپوت ہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات کے ہم شکل مرد و خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U2mu9Lh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();