صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقے شاہدرہ میں پتنگ کی ڈورنے نو سالہ بچے کی جان نگل لی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں دھاتی ڈور کے باعث لگنے والی آگ سے جھلسنے والا بچہ دم توڑگیا ، سات روزقبل ہائی وولٹیج تاروں پر کٹی پتنگ کی دھاتی گرنے سے آگ لگی تھی ۔
جس کی زد میں آکرچھت پرکھیلتا ہوا کم سن بچہ حسن علی شدید زخمی ہو گیا تھا ، جوآج سات روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں سات روز قبل کٹی پتنگ کی ڈور ہائی وولٹیج تاروں پر گرنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث چھت پر کھیلتا ہوا نو سالہ حسن علی جھلس کر زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حسن علی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سات روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد حسن علی دم توڑ گیا
from Samaa - Latest News https://ift.tt/l49aCkq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment