ملک بھر میں ہفتہ عید الفطر مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں عید کے بڑے اجتماعات کھلے مقامات، مساجد اور عید گاہوں میں منعقد ہوں گے۔ علمائے کرام اپنے خطبے میں عید الفطر کی فضلیت اور فلسفے پر روشنی ڈالیں گے۔ ملک کی ترقی ، خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
وفاقی دارالحکومت میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوگا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور مسلمان ملکوں کے سفیر نماز عید ادا کریں گے۔
ادھرکراچی میں نماز عید کے اجتماعات شہر کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں منعقد ہوں گے۔ نماز عید کا مرکزی اجتماع گلشن جناح میں ہوگا جبکہ دوسرے بڑے اجتماعات عید گاہ ناظم آباد، نشتر پارک، ٹی گرائونڈ اور دارالعلوم کراچی میں منعقد ہوں گے۔
ادھر سندھ حکومت نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی اور وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نماز عید گورنر ہائوس پشاور میں ادا کریں گے اور عید کے پہلے اور دوسرے روز گورنرہائوس میں عید ملیں گے۔ پشاور میں نمازعید کا مرکزی اجتماع چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہو گا۔
حکومت نے عید کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کےلئے صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
ملک کے دوسرے حصوں کی طرح بلوچستان میں بھی عیدالفطر کل مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ کوئٹہ میں کھلے مقامات، پارکوں، مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں میں نمازعید کے دوسو سے زائد اجتماعات منعقد ہوں گے۔
بلوچستان کےوزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر گورنر ہائوس کوئٹہ میں نماز عید ادا کریں گے۔ عید الفطر کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئےہیں۔
کون کہاں عید منائے گا ؟
پاکستان میں ہفتہ عیدالفطر کا تہوار منایا جائے گا عوام الناس کے ساتھ سیاسی قائدین بھی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منائیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں عید منائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف عید کا تہوار لاہور میں منائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی لاہور میں ہی عید کا دن گزاریں اور کارکنوں کے ساتھ عید منائیں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں عید کا تہوار منائیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی جو عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں عید منا رہے ہیں۔
سابق صدر مملکت آصف زرداری نوابشاہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ فیصل آباد، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف گوجر خان میں عید منائیں گے۔
سینیئر سیاستدان شجاعت حسین اور پرویز الہٰی گجرات میں عید منائیں گے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے۔
فواد چودھری جہلم ،منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور، سردار لطیف کھوسہ، وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، ایازصادق، نگران صوبائی وزیر جاوید اکرم بھی عید کا تہوار لاہور میں ہی منائیں گے۔
شیخ رشید، چوہدری نثار اور نگران صوبائی وزیر جمال ناصر راولپنڈی میں عید کی خوشیاں منائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیریں مزاری اور رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aqWY2EV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment