شہبازگل کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے رجوع کی درخواست مسترد - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 5 April 2023

شہبازگل کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے رجوع کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کی درخواست مسترد کردی گئی۔

لاہورہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک شہبازگل کو گرفتارنہ کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔جسٹس طارق سلیم نےریماکس میں کہا اگر آپکی یہ استدعا ہےتوپھردرخواست فل بینچ کو بھجوا دیتے ہیں،فل بینچ ایسے ہی کیس پر کارروائی کررہا ہے۔

سپریم کورٹ نے بدمعاشوں کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا،شہبازگل

خیال رہے کہ شہبازگل کامقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ فل بینچ نے شہبازگل کو ایک باربیرون ملک جانے کی اجازت دی،عدالت شہبازگل کو گھر سے ائیرپورٹ تک محفوظ راستہ فراہم کرنے کاحکم دے۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے کل رپورٹ طلب کرلی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HPgK2N9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();