اکتوبر سے پہلےالیکشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کوبیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 21 April 2023

اکتوبر سے پہلےالیکشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کوبیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنےکےبعدالیکشن کامطالبہ نقصان کاباعث بن رہاہے،آئین کےمطابق الیکشن ایک ہی دن نگراں حکومت کےتحت ہونےچاہئے،عدلیہ کابےپناہ احترام کرتےہیں،سپریم کورٹ کےاندرسےبھی آوازیں اُٹھ رہی ہیں،قانون بننےسے پہلے اس پرعملدرآمد روک دیاگیا،عدالتی اصلاحات بل پرعملدرآمدروکناہماری نظرمیں درست نہیں،آئینی بحران کا حل کسی ایک جماعت کےپاس نہیں،تمام سیاسی جماعتوں کوسرجوڑکربیٹھناہوگا۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک و قوم پراپنا کرم کرے،2014سےعمران کوشش کررہاتھاکہ قوم کوتقسیم کرے،قوم کوتقسیم کرنےکیلئےعمران خان نےبہت جدوجہد کی،عمران کی پالیسیوں کی وجہ سےملک معاشی بحران کاشکارہے، ایم ایف پروگرام نہ ہوتاتوگیس،بجلی،پیٹرول کی قیمت نہ بڑھتی،عمران خان حکومت کیخلاف مہم جوئی میں مصروف ہے،عمران خان نےمخصوص عمرکےبچوں کوورغلایاہواہے،قوم اس فتنےکاادراک نہیں کرےگی تویہ کسی حادثےسےدوچارکردےگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسمبلی جائزوجہ پرتحلیل ہوتو90دن میں الیکشن ہونےچاہئے،اس آدمی نے اپنی اناکی خاطر اسمبلیاں توڑیں،پنجاب میں الیکشن کی جلدی ہے،90دن میں کےپی میں الیکشن کی بات کیوں نہیں ہوتی،ایک صوبےمیں الیکشن ہوں گے توانہیں کوئی تسلیم نہیں کرےگا،پورےملک میں الیکشن ایک دن ہونےچاہیے، حکومت مذاکرات کیلئےتیارہے،26اپریل کو حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی سےرابطہ کرےگی،ہماری کوشش ہے کہ بیٹھ کر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل قانون بن گیا ہے،سپریم کورٹ کابل کوقانون بننےسےپہلےاسٹےدیناآئینی طورپردرست نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کامطلب وزیراعظم نہیں،پوری کابینہ ہے،پارلیمنٹ نےالیکشن کیلئےفنڈ دینےکےبل کومسترد کردیا، بل مستردہونےکےبعدحکومت کو21ارب کےفنڈدینےکا اختیارنہیں،چیف جسٹس کو اس سے آگاہ کریں گے،چیف جسٹس چاہتےہیں توپارلیمنٹ کوحکم دےدیں، آج اسٹیبلشمنٹ ہمارےخلاف نہیں،وفاقی حکومت ہمارےپاس ہے،میری نظر میں ہم یہ الیکشن آسانی سے جیت سکتےہیں،ہماری پارٹی میں مؤقف تھاکہ الیکشن لڑیں اورجیتیں۔

وزیرداخلہ راناثنا اللہ 14مئی کوالیکشن ہوتےنظرنہیں آرہے،اگرالیکشن ہوئےبھی توکوئی نتائج تسلیم نہیں کرےگا،اس قسم کاالیکشن نہ کروائیں جوملک میں انارکی لائے،الیکشن جب بھی ہوں گےنوازشریف ن لیگ کولیڈکریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VcJO67B
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();