قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ یووراج سنگھ کو آؤٹ کرنا میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا، سیفی بھائی نے بھی مجھے بہت حوصلہ دیا۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں میزبان نجیب الحسنین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شاداب خان نے چیمپیئنز ٹرافی میں یووراج سنگھ کے خلاف کامیاب ریویو کا کریڈٹ سرفراز احمد کو دیتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی کو مجھ پر اعتماد تھا تو انہوں نے میرے کہنے پر ریویو لیا۔
شاداب خان نے چیمپیئنز ٹرافی میں یووراج سنگھ کے خلاف کامیاب ریویو کا کریڈٹ سرفراز احمد کو دے دیا@76Shadabkhan @ImNajeebH#ARYNews #ARYSports #SportsRoom pic.twitter.com/C2zELovjI5
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) April 22, 2023
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی تعریف زیادی تر سچ پر مبنی نہیں ہوتی، بہت دکھ ہوتا ہے جب پرفارمنس دینے کے باوجود بابر اعظم پر تنقید کی جاتی ہے اور خاص طور پر جب اپنے لوگ ہی برا بھلا کہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان اے کی طرف سے کھیلاتھا تو سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا، چیمپنئز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا۔
پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے یا نہیں؟؟ شاداب خان کا جواب سنیے@76Shadabkhan @ImNajeebH#ARYNews #ARYSports #SportsRoom #ShadabKhan pic.twitter.com/dFDUekVCUt
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) April 22, 2023
ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں سب سے زیادہ شرارتی حارث رؤف ہے، میری سب کے ساتھ اچھی دوستی ہے، ورکڈ کپ کیلیے بھارت جانا بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے جوہوگا وہی بہتر ہوگا۔
شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں سبس ے سست آصف علی ہے وہ بہت زیادہ سوتا ہے اس کا بیٹا بھی اس جیسا ہے چیمپیئز ٹرافی میں جوروٹ کو آؤٹ کرنا میری سب سے اسپیشل وکٹ ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P4vrazV
No comments:
Post a Comment