راولپنڈی : محکمہ خوراک پنجاب کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے گندم اور آٹا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 70 سے زائد کنٹینرز پکڑ لئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹا اور گندم افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور موٹروے پر آٹے اور گندم سے لدے 70 سے زائد کنٹینرز پکڑ لئے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران گندم کے 46 ٹرک اور آٹے کے 16 ٹرک قبضے میں لے لئے گئے جبکہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لئے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے گندم اور آٹا غیرقانونی طور پرافغانستان اسمگل کی جارہا تھا تاہم کنٹینرز کو سیل کر دیا گیا ہے، آپریشن میں پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔
اس سے قبل پنجاب کابینہ نے 2023-2024 کے لیے گندم خریداری پالیسی کی منظوری دی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uWeockr
No comments:
Post a Comment