پنجاب الیکشن، عدالتی فیصلہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر نکلوں گا، عمران خان - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 22 April 2023

پنجاب الیکشن، عدالتی فیصلہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر نکلوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ اس لیے ہے ہر کوئی قانون کے نیچے ہو، آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی، آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، غلامی میں ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارا وزیراعظم باہر جا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں، علی امین سمیت دیگر کا جرم اتنا ہے سب حقیقی آزادی کیلئے کھڑے ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں، یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں، ہم ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔ جہاں بڑے چوروں کو نہ پکڑا جائے تو وہ قوم نیچے چلی جاتی ہے۔

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں چوروں کو پکڑ نہ سکا کیونکہ طاقت جنرل باجوہ کے پاس تھی۔ قمر جاوید باجوہ چوری کو برا سمجھتا ہی نہیں تھا، پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہی۔ پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے تو انصاف کا نظام ٹھیک کرنا پڑے گا، ایک کروڑ پاکستانی باہر ہیں وہ سرمایہ کاری کریں گے تو ڈالر آ جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6y8MoOC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();