کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت پڑی تو100فیصد ساتھ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات پر وفاقی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے، اس معاملے پروزیراعظم سےملاقات کابھی امکان ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یقین ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر وفاقی حکومت تحفظات دور کردے گی۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کاحصہ ہے اور ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں مردم شماری میں غلطیوں اور اعداد و شمار کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اراکین اسمبلی نے رائے دی ہے کہ تحفظات دور نہیں ہوئے تو اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PHcETQF
No comments:
Post a Comment