ملک بھر میں عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 9 April 2023

ملک بھر میں عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

ملک میں عیدالفطر پر 4 سے 5 روزہ تعطیلات کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں عیدالفطر پر چھٹیوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے.

عید کے لیے 4 سے5چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائے گی، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔

اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوئی تو20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جب کہ ہفتہ22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے.

کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ادھر رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے کی تاریخ بتا دی،

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا .

تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی،

یوں اس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی,

چنانچہ پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی 20 اپریل کی شام ٹیلی اسکوپ پر بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سیکریٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا کہ 21 اپریل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 33 گھنٹوں سے زائد ہو چکی ہوگی,

لہذا اس روز چاند ناصرف باآسانی نظر آ جائے گا بلکہ غروب قمر کا وقت بھی قدرے زیادہ ہو گا، یوں 21 اپریل کو 30 رمضان المبارک اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/we6WkR2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();