ڈرائیور لکڑی کے 2 ڈنڈوں کی مدد سے نالے کو پار کر رہا تھا، پھر ایسا کچھ ہوا کہ لوگ حیران رہ گئے، وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی دم بخود رہ گئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک ڈرائیور اپنی گاڑی کو نالے پر دو ڈنڈوں کے اوپر چلاتا ہے اور آسانی سے نالے کو عبور کرلیتا ہے۔ اس شخص کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ اسے ہیوی ڈرائیور کہہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، کچھ ویڈیوز ہمیں حیران کر دیتی ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر ہم اپنی آنکھوں پر بھی یقین نہیں کرپاتے اور پلک جھکپے بغیر اسے دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
Master Driver pic.twitter.com/txcSzvNUeV
— The Best (@Figensport) May 8, 2023
حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور صرف دو ڈنڈوں پر کس مہارت سے نالے کو عبور کرتا ہے، اس کی مہارت کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہوگئے۔
اس شخص کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ اسے ہیوی ڈرائیور کا خطاب دے رہے ہیں، اس ڈرائیور نے اتنی ہمت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے کہ ہر کوئی اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔ اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کو ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے، خبر لکھے جانے تک اس ویڈیو کو ایک ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وائرل ہورہی اس ویڈیو پر کئی لوگوں کے ردعمل بھی دیکھے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا ڈرائیور کبھی نہیں دیکھا۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے، اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ اس ڈرائیور میں کتنی مہارت ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n273s1i
No comments:
Post a Comment