دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد خیرپورمیں کچے کا علاقہ ڈوب گیا۔پیرجو گوٹھ اورگمبٹ کے ستر سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بھارت سے چھوڑے جانے والے پانی کے پی اورپنجاب میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے سندھ میں کچے کے علاقے میں تباہی پھیلانا شروع کردی۔
خیرپورکی تحصیل گمبٹ اورکنگری میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد کچے کا علاقہ ڈوب گیا گاوں صادق کلہوڑو،ملاں جا پتن،کیٹی گھمرا سمیت سترسے زائد چھوٹے بڑے دیہات میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں ان گوٹھوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
انتظامیہ کی جانب سے پھنسے ہوئےافراد کو ریسکیو کرنےکے لیےاب تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔نہ ہی سیلاب میں پھنسے افراد کوخوراک پہنچانےکا کوئی انتظام کیا گیا ہے۔دوسری طرف کپاس گنے اوردیگر فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔
دوسری جانب دریائے راوی ہیڈ بلوکی کےمقام پرپانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا،پانی کی آمد باہترہزارسات سوستر کیوسک اوراخراج اٹھاون ہزارآٹھ سوسترکیوسک ریکارڈ کیاگیاہے۔
پانی کے تیزبہاؤ سے فریدہ آباد میں عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔فریدہ آباد،کوٹ الہ ٰدین،اور پرندہ شریف سمیت مزید علاقے پانی کی زد میں آگئے۔چاول،گنے، مکئی اور چارے کی فصلیں برباد ہو گئیں۔
ریسکیو1122اورضلعی انتظامیہ کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔بند ٹوٹنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اورمویشی زیادہ متاثر ہوئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Z16OH2X
via IFTTT
No comments:
Post a Comment