سڈنی : آسٹریلیا میں تربیتی مشقوں کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی پولیس کمشنر مائیکل مورفی نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اے بی سی ریڈیو کو بتایا کہ طیارے میں 23 اہلکار سوار تھے جن میں سے 20 زخمی ہوئے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فوری امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک تین امریکی بحری اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم نے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور دفاع کے ایک محکمے کے طور پر ہماری توجہ واقعے کے بعد کی صورتحال اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی مدد کی جائے۔
آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے صحافیوں کو بتایا کہ آسپری جہاز ایک ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہا تھا جو کہ جنگی مشقوں کی ایک مشترکہ سیریز ہے جس میں امریکا اور آسٹریلیا کے ہزاروں فوجیوں کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا اور فلپائن کی فوجیں بھی شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sAo7lzf
No comments:
Post a Comment