امریکا کی نگران وزیراعظم بننے پر انوار الحق کاکڑ کومبارکباد - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 16 August 2023

امریکا کی نگران وزیراعظم بننے پر انوار الحق کاکڑ کومبارکباد

امریکا نے نگران وزیر اعظم بننے پر انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انوار الحق کاکڑ کو پاکستان کے آٹھویں نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کی تیاری کررہاہے،آئین،آزادی اظہار،اقتصادی خوشحالی کیلئےمشترکہ عزم کوآگےبڑھاتےرہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :۔ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیر اعظم ذمہ داریاں سنبھال لیں

خیال رہے کہ دو روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیر اعظم ذمہ داریاں سنبھال لیں، اور ان کے حلف لینے کے بعد شہباز حکومت کا دور اختتام کو پہنچا ۔انوار الحق کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کیلئے دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Eb3BNtz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();