پاکستان کا ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن آغاز - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 3 August 2023

پاکستان کا ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن آغاز

پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بھارت کے شہر چنئی میں ہو چکا ہے، ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی، میچ کے ہاف ٹائم تک ملائیشیا کو 0-2 کی برتری حاصل تھی جس کےبعد 44 ویں منٹ میں سلویرئس نے گول کر کے ملائیشیا کو 0-3 کی برتری دلا دی۔

پاکستان کی جانب سے میچ کے 55 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے پہلا گول کیا۔

یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو ساؤتھ کوریا کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/a3uTnSz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();