مراد سعید کے والد کو سوات سے گرفتار کر لیا گیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 5 August 2023

مراد سعید کے والد کو سوات سے گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو سوات سے گرفتار کر لیا گیا۔

سوات پولیس حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے والد محمد سعید کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد انہیں پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں جاری مظاہروں کے دوران درجنوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

کے پی پولیس کے مطابق پیرزکوڑی پل کے قریب احتجاج میں شریک سابق ٹاؤن ناظم سمیت 16 کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا جبکہ مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں بھی متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eqGM37i
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();