پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔جس کے مطابق پیپلزپارٹی نے نوے روز میں انتخابات کیلئے تمام قانونی اور سیاسی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔
باخبرذرائع کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اعتزازاحسن، رضاربانی اور نئیر بخاری نے قانونی پوزیشن پر بریفنگ دی ،اورنوے روز میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چوہدری اعتزازاحسن کو غیرمعمولی اہمیت حاصل رہی، بلاول بھٹو نے مولابخش چانڈیو کو اعتزازاحسن پر تنقید سے روک دیا، جبکہمولابخش چانڈیو نے اعتزاز احسن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت پر تنقید کی، بلاول بھٹو نے مولابخش چانڈیو کو جواب دیا کہ جب ہمیں اس پر اعتراض نہیں تو آپ کیوں یہ بات کرتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن نے ایک روز قبل اجلاس میں آن لائن شرکت کی خواہش کی تھی، اوربلاول بھٹو نے اعتزازاحسن کو فون کرکے میٹنگ میں لازمی ذاتی شرکت کے لئے کہاتھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MjRyLC8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment