پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں قصور سے طالب نکئی ، ایاز نکئی اور راؤ شاہد سمیت دیگر رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کر کے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں ، یہ جماعت ملک کے استحکام کے لئے کام کرے گی۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات دو چار دن آگے پیچھے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنے والے رہنما طالب نکئی نے کہا کہ استحکام پارٹی میں شمولیت کا مقصد غریب عوام اور کسانوں کے لئے کام کرنا ہے ۔
اس موقع پر پارٹی صدر عبد العلیم خان نے چیئرمین تحریک کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو اپنے ساتھیوں ، دوستوں اور بچوں کا نہیں وہ ملک کا بھی نہیں ہے، جب تکبر کی لعنت پڑ جائے تو یہی انجام ہوتا ہے، اصل کرپشن تو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری کے بعد سامنے آئے گی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/iz50LQZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment