پاک، افغان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 21 August 2023

پاک، افغان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز منگل سے سری لنکا میں شروع ہو رہی ہے، ایشیا کپ سے قبل دونوں ٹیمیں تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ایک تقریب میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ تقریب میں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوئے۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دو میچز ہمبنٹوٹا اور آخری کولمبو میں کھیلا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fWVkojb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();