ویڈیو: دوران پرواز مسافروں کی زندگی سے کھیلنے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 22 September 2023

ویڈیو: دوران پرواز مسافروں کی زندگی سے کھیلنے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟

دوران پرواز بعض اوقات مسافر دوسرے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو کی پرواز 6 ای- 457 گوہاٹی سے اگرتلہ جارہی تھیں کہ مسافر نے اچانک ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی جس کے بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بسوا جیت نامی شخص نے پرواز کے وسط میں ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش لیکن دیگر مسافروں اور کیبن کریو نے اسے قابو کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیبن کریو اور مسافروں نے اس شخص کو باندھ رکھا ہے جبکہ کچھ مسافر اس کی پٹائی کرنے لگے تو کیبن کریو نے انہیں روک دیا۔

بعدازاں طیارہ اگرتلہ میں اترا تو اس شخص کو آئی ایس ایف اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 41 سالہ بسوا جیت کو ایمرجنسی ایگزٹ کے پاس بٹھایا گیا تھا جسے اس نے زبردستی کھولنے کی کوشش کی تاہم دیگر مسافروں اور کیبن کریو نے اسے پکڑ لیا۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ مسافر نشے میں تھا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/i4hO8dQ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();