شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 23 September 2023

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹییجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سپاہی شکیل شفت دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران لانس نائیک جمشید خان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

دوران جھڑپ لانس نائیک جمشید خان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rBTRGoY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();