’بجلی بچانےکیلئےلوڈشیڈنگ کرنی چاہیے‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 7 September 2023

’بجلی بچانےکیلئےلوڈشیڈنگ کرنی چاہیے‘

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تجویز دی ہے کہ گرمیوں میں بجلی بچانےکیلئےلوڈشیڈنگ کرنی چاہیے بجلی مہنگی بنائی جاتی ہےاس لیےلوڈشیڈنگ کےعلاوہ دوسراراستہ نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کی طلب کم ہوتی ہے سردیوں میں ہمیں گیس مہنگی کرنی چاہیےتاکہ بجلی پر انحصار ہو، بجلی بچانےکیلئےہمیں مارکیٹس رات 8بجے بند کر دینی چاہئیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 400 یونٹ تک بجلی صارفین کو ریلیف کا مقصد 90 فیصد مجموعی صارفین ہے آئی ایم ایف کی جانب سے اس قسم کی رائےکو مسترد ہی کیا جانا تھا البتہ 200یونٹ تک والےصارفین کو ریلیف دینےکا فیصلہ اچھا ہے۔

مارکیٹس جلدی بند کرنے کے فیصلے پر اسدعمر نے کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اداروں کی نجکاری کریں جائز ہے ایسےکئی ادارے ہیں جو مسلسل نقصان میں جا رہے ہیں آئی ایم ایف کی بات درست ہےکہ نجکاری کی طرف جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹ کھولنےکے معاملے کو ری وزٹ کرنےکی ضرورت ہے امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اسمگلنگ ہوتی ہے جس سےنقصان ہوتا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ مارکیٹس جلدی بند کرنے سے معیشت کو اور نقصان ہو گا لوگوں کےکاروبار ویسے ہی نہیں چل رہےاوپر سےکہتے ہیں مارکیٹس جلدی بندکریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zi6a7rp

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();