قمر باجوہ کے احتساب کا مطالبہ، شاہد خاقان نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 25 September 2023

قمر باجوہ کے احتساب کا مطالبہ، شاہد خاقان نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے قمر جاوید باجوہ کے احتساب کے مطالبے پر اپنے ہی قائد نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر قمر جاوید باجوہ آپ کی راہ میں رکاوٹ تھے تو حکومت چھوڑ دیتے 16 ماہ آپ کی حکومت تھی تو احتساب کیوں نہیں کیا؟ یہ سوال شہباز شریف سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کے بعد بھی آپ کو 8 سے 9 ماہ ملے، کام کرلیتے، اب اتنے وقت میں بہت فیصلے کرسکتے تھے کارکردگی بہتر ہوسکتی تھی۔

شاہد خاقان نے کہا کہ عوام کو احتساب سے سروکار نہیں وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، شہباز شریف سے پوچھنا چاہیے آپ کی حکومت تھی احتساب کرنا چاہیے تھا، شہباز شریف سے پوچھیں کہ 16 ماہ حکومت کی قمر باجوہ کا احتساب کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاملات پہلے بھی ہوئے اور بعد میں بھی ہوئے، قانوی حیثیت میں گئے تو کون شکایت کرے گا، کون مقدمہ لڑکے گا، فوج، جج، سیاست دان ساتھ بیٹھ کر آگے کے راستے کا تعین کریں، تین سال کے دوران ہر جماعت نے حکومت کی، کسی کے پاس صلاحیت ہے کہ معاملات حل کرے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ملک کا نقصان ہورہا ہے لوگ تکلیف میں ہیں سب کی ذمہ داری ہے کہ مسائل کا حل تلاش کریں، یقین کریں سب مل کر بیٹھیں گے تو لوگوں میں اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کی مہربانی ہے کہ مجھے ٹکٹ دیتی ہے میں نے کبھی ٹکٹ نہیں مانگے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4aTgQSw

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();