کراچی / لاہور : ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کے بعد عوام کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، شہریوں نے اضافے کو ظلم قرار دے دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں اور پیٹرول پمپ ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے احمر کھوکھر نے ایک پیٹرول پمپ پر شہریوں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی جس پر لوگ نگراں حکومت کیخلاف پھٹ پڑے۔
شہریوں نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگا کر استغفار پڑھنا شروع کردی، انہوں نے نگراں حکومت کر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کاش جلدی سے الیکشن ہوں اور اس حکومت سے چھٹکارا ملے تاکہ نئی آنے والی حکومت کچھ بہتر اقدام کرسکے۔
کراچی میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے چاند نواب سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پیٹرول پمپ پر غم وغصے سے بھرپور شہری کا کہنا تھا کہ ہم کیا بولیں ہمیں بولنے کے قابل بھی نہیں چھوڑا گیا، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
یاد رہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت تین سو اکتیس روپے اڑتیس پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت تین سو انتیس روپےاٹھارہ پیسے ہوگئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wSBiv6s
No comments:
Post a Comment