شکارپور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر ایکسپائر اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شہری کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، سیشن کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست گزار علی بیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ایکسپائر، مضر صحت گھی فروخت کیا جارہا ہے، پی اے سی چیئرمین کمیٹی کی رپورٹ میں ثابت ہوا غیرمعیاری گھی خریدا گیا۔
علی بیگ کا درخواست میں کہنا تھا کہ غیرمعیاری گھی کے استعمال سے دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔
سیشن کورٹ نے درخواست 9 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، سیشن کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/08Krbse
No comments:
Post a Comment