بنگلہ دیش میں جاپانی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلیے کوشاں - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 27 September 2023

بنگلہ دیش میں جاپانی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلیے کوشاں

ڈھاکہ : جاپانی تاجر بہت جلد بنگلہ دیش کی بندرگاہ کا دورہ کریں گے، دورے کی دعوت بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں گہرے سمندر کی پہلی بندرگاہ کے تعمیراتی مقام کے معائنے کے لیے جاپانی کاروباری افراد کو مدعو کیا گیا ہے، توقع ہے کہ ماتَرباری بندرگاہ جنوبی ایشیا میں نقل و حمل کے مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

بندرگاہ کی اس وسیع سائٹ کو منگل کے روز دلچسپی رکھنے والے فریقین کے لیے کھولا گیا۔ بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع کاکس بازار میں واقع یہ بندرگاہ 16 میٹر سے زیادہ گہری ہے جو کنٹینر بردار بحری جہازوں کے لنگر انداز ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

خلیج بنگال کے ساحل پر بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان کلیدی مقام رکھنے کے باوجود بنگلہ دیش میں اب تک ایسا کوئی مرکز موجود نہ تھا۔

جاپان کی بین الاقوامی تعاون تنظیم ’جائیکا‘ کا کہنا ہے کہ وہ 2 ارب ڈالر سے زائد لاگت کے اس منصوبے کے لیے تقریباً 70 فیصد قرض فراہم کر رہی ہے۔

یہ جاپانی امداد بنگلہ دیش کی مزید ترقی کے مقصد کے جاپان کے وسیع تر ہدف کا ایک جزو ہے۔ اس ملک کی آبادی 17 کروڑ ہے اور اس کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ جاپانی کمپنیاں بھی یہاں اپنا کاروبار بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔

ڈھاکہ میں جاپانی سفارت خانے کے اہلکار ماچیدا تاتسُویا نے کہا کہ اشیائے صرف کی منڈی اور مصنوعات سازی کے مرکز کے طور پر بنگلہ دیش کی جانب توجہ مبذول ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی بندرگاہ سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zQnLm7v

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();