اسلام آباد : نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ہمارا گردشی قرضہ بہت زیادہ ہوگیا ہے، بہت سی کمپنیاں ملک چھوڑ کرچلی گئی ہیں۔
نگران وفاقی وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ گیس سیکٹر میں سالانہ300ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، صنعتوں کو گیس فراہمی کیلئے ایل این جی پلانٹس لگانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2013 کے بعد پاکستان میں گیس اور تیل کی تلاش کم ہوئی ہے، ہمارا گردشی قرضہ بہت زیادہ ہوگیا ہے، بہت سی کمپنیاں ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ سود ملا کر 2700 ارب ہوگیا ہے، ملک میں قدرتی گیس کی شدید قلت ہے، اجلاس میں گیس سیکٹر میں خرابیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر بھی غور کیا گیا، بجلی سپلائی کمپنیوں کی گورننس کی بہتری پربات چیت ہوئی، لائن لاسز کو کم کرنے پربھی کام کیا جارہا ہے۔
نگراں وزیر نے کہا کہ انڈسٹریز چلانے کیلئے گیس کی دستیابی ضروری ہے، گیس کی قلت کی بڑی وجہ گیس اور تیل کی تلاش میں کمی ہے، ہمیں ان کی تلاش کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wmc6Of2
No comments:
Post a Comment