شاہینوں نے کولمبو میں پڑاؤ ڈال لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 7 September 2023

شاہینوں نے کولمبو میں پڑاؤ ڈال لیا

ایشیا کپ میں ناقابل شکست پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایونٹ کے بقیہ میچ کے لیے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو با آسانی شکست دینے کے بعد لاہور سے کولمبو پہنچ چکی ہے جہاں وہ ایونٹ کے بقیہ میچ کھیلے گی۔

گرین شرٹس بابر اعظم کی قیادت میں خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچے، کھلاڑی آج آرام کریں گے جب کہ ہفتے کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے کر اتوار کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کی تیاری کریں گے۔

قومی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی کولمبو پہنچ چکی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کولمبو میں موجود ہے۔

گرین شرٹس اتوار 10 ستمبر کو بھارت جب کہ جمعرات 14 ستمبر کو سری لنکا سے ٹکرائیں گے۔

کولمبو میں آئندہ دس روز تک بارشوں کے پیشگوئی کے باعث سپر فور اور فائنل کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو با آسانی زیر کرکے پہلے ہی پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اگر سپر فور کے تمام میچز بارش کے باعث منسوخ بھی ہوتے ہیں تب بھی قومی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ فائنل بارش کے باعث نہ ہونے یا نامکمل رہنے کی صورت میں دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو ایشیا کپ کا مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hcUj2ZL

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();