شان ایبٹ نے دوسرے ون ڈے میں خراب بولنگ کرنے کی وجہ بتا دی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 25 September 2023

شان ایبٹ نے دوسرے ون ڈے میں خراب بولنگ کرنے کی وجہ بتا دی

آسٹریلیا کے سیم باؤلنگ آل راؤنڈر شان ایبٹ نے دوسرے ون ڈے میں خراب بولنگ کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ بولرز نے منصوبے کے مطابق بولنگ نہیں کی۔

دوسرے ون ڈے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہا کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں بولنگ کے دوران اندازہ ہوا کہ یہاں کی وکٹیں بھی جنوبی افریقہ کی پچز کی طرح ہیں۔ یہاں بھی مخالف بیٹرز نے ہر بری گیند سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

شان ایبٹ کے مطابق ہر گیند جو اسٹمپ سے باہر پڑی اسے باؤنڈری کا راستہ دکھایا گیا۔ جب منصوبہ بندی کے مطابق بولنگ نہ کی جائے تو ایسا حشر حیران کن نہیں ہے۔ دنوں میچز میں ہم ان پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال پائے۔

انھوں نے کہا کہ میری کارکردگی مایوس کن رہی، پہلے میچ میں پاور پلے کے دوران عمدہ بولنگ کرنے کے بعد دوسرے میچ میں پاور پلے کے دورن میری کاکردگی کافی بری رہی۔

کینگرو باؤلر نے کہا کہ میں نے جنوبی افریقہ اور یہاں بھارت میں بولنگ کے دوران اندازہ لگایا ہے کہ ان کے بیٹرز بہت زبردست ہیں جیسے ہی آپ اسٹمپس سے ہٹ کر لیگ کی طرف بولنگ کرتے ہیں وہ گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینک دیتے ہیں۔ اس میچ میں 31 سالہ ایبٹ نے کوٹے کے اوورز میں 91 رنز دیے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 99 رنز سے شکست آسٹریلیا کی ون ڈے انٹرنیشنل میں لگاتار پانچویں ہار ہے جو کہ ورلڈکپ سے قبل اس کے لیے ایک دھچکا ہے۔

پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بھی کینگروز کو 2-3 کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1ZELPrI

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();