بھارت کی پھر کھیل میں سیاست آگئی۔ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کو ویزے ملنےکا امکان ہے جس کے بعد قومی ٹیم بدھ کو بھارت روانہ ہو گی۔
پی سی بی نے بھی اس سلسلےمیں آئی سی سی سے رابطہ کر کے اپنا موقف پیش کیا تھا۔ پاکستان کے سوا تمام ٹیموں کو ویزے جاری ہو چکے ہیں۔
بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیے ہیں۔
آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی بھارت پہنچ چکی ہے۔ پاکستان حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن علی، سعود شکیل، محمد نواز، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، سلمان علی آغا، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جب کہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور 14 اکتوبر کو پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NxQVzKD
No comments:
Post a Comment